سندھ
آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے : گورنر سندھ
کراچی : اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔
سندھ میں گورنر راج سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔