سندھ

جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے : حلیم عادل شیخ

 کراچی: جنہوں نے ملک لُوٹا ان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ،  جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے

ای سی ایل معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب150کرمنلز موسٹ وانٹڈ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب لوگوں کو ای سی ایل سے نکالا گیا، اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے نام نکالے گئے۔

پی ٹی آئ  رہنما نے کہا کہ ای سی ایل پر نام ڈالے گئے کہ کہیں یہ عوام کا پیسہ لیکر بھاگ نہ جائیں، رانا ثنااللہ نے رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے، یہ این آر او لیا اور دیا جارہا ہے، اب یہ نیب کو ختم کرکے پاکستان سے بھاگ جائیں گے۔

قوم جاگ جائے قوم ان ہتھکنڈوں کو پہچانے، قوم کے ساتھ ہونے والا تماشہ ناقابل قبول ہے، عمران خان نے دوبارہ آنا ہے اس لیے یہ پہلے سے بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے،3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close