سندھ

کراچی: شہر قائد میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے

کراچی: شہرِ قائد آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، گرمی کے باعث رات میں کم سے کم درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل 28 اپریل 2010ء کو کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close