سندھ

شدید گرمی میں بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ کے الیکٹرک کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ بھی دھرا رہ گیا۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں 2 گھنٹے اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی شیڈول نہیں دیا جارہا، جب چاہے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔

راول پنڈی میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہر میں پانچ سے چھ گھنٹے تو نواحی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close