سندھ

وزیراعظم استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور سیاسی جواز کھو چکے ہیں جب کہ استعفیٰ کے فیصلے میں تاخیر سے وہ بحران کو دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کوسزا دے وہ  فوری طور پر استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 5 ججز کے بنچ میں سے 2 معزز جج  نوازشریف کو مجرم قرار دے چکے ہیں اور باقی 3 ججوں نے بھی نوازشریف کو مجرم قرار دینے سے اختلاف نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے مزید تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اثاثے آمدنی سے میل نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو جمہوریت اور نظام کے لیئے خطرہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close