سندھ

نمرہ کاظمی کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولیس افسران پر سخت برہم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی ، نمرہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولیس افسران پر سخت برہم ہوئی۔

سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ تونسہ شریف کے دیئے گئے پتے پر چھاپہ مارا تو پتہ چلا اٹھارہ سال پرانا پتہ تھا۔

نمرہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولیس افسران پر سخت برہم ہوئی ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کا لوگوں کی تھانوں میں بے عزتی کرنا کام رہ گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ دونوں بچیاں بازیاب نہیں ہو رہیں، آپ اصل میں کام کرنا نہیں چاہتے ہیں، پولیس کی عزت کرتے ہیں مگر صورتحال مختلف ہے، خدا اس ملک کو چلا رہا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ واٹس ایپ پر لڑکے، لڑکی کی ویڈیوز موجود ہیں۔ لڑکا، لڑکی سوشل میڈیا پر ویڈیوز ڈال رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ آپ بچی کو گرفتار نہیں، بلکہ یہاں پیش کریں گے۔ 164 کے بیان کے بعد یہاں بیان بھی ضروری ہے۔

عدالت نے جمعے کو گیارہ بجے ہر صورت نمرہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close