سندھ

پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا

کراچی: عمران خان نے پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ، غلط بیانی اور آسروں پر رکھی تھی

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت کی منتیں کی، عمران خان نے پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ، غلط بیانی اور آسروں پر رکھی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا، عمران نیازی کا سیاسی زوال بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے، عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدے عمران خان کو ایکسپوز کر رہے ہیں، عمران خان ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں،اپنا سیاسی قبلہ درست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو دشمنیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، سیاست میں گالی گلوچ اور بدتمیزی کی جو بنیاد عمران خان نے ڈالی اس کو روکنا ہوگا، اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close