سندھ
پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر سعید غنی
کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن کا نوٹیفیکیشن روکے جانے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نو جولائی کے ضمنی الیکشن میں کسی جماعت نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نہ ری کاؤنٹنگ کی درخواست کی، نہ کوئی اعتراض اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا تھا کہ پی ایس 114 میں پولنگ اسکیم غلط بنائی گئی تھی، نادرا کے ذریعے انگوٹھوں کی شناخت کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی بھی استدعا کی ہے۔