سندھ

ہمیں چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے

کراچی : سیکیورٹی سسٹم اتنا بہترین ہو کہ جامعہ کراچی جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کا پلان طلب کرلیا  انہوں نے کہا کہ ہمیں چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ سیکیورٹی سسٹم اتنا بہترین ہو کہ جامعہ کراچی جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ صوبے کے 6 اضلاع میں 8 سی پیک منصوبے چل رہے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس میں اسپشل پروٹیکشن یونٹی فعال کیا گیا ہے۔ اس وقت سی پیک منصوبوں کو پاک آرمی، رینجرز، ایف سی سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ میں 214 غیر سی پیک منصوبوں چل رہے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق غیر سی پیک منصوبوں میں دو ہزار سے زیادہ چائنیز کام کر رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر اسپشل رینک نے غیر ملکی سیکورٹی ڈیسک قائم کی ہے۔ غیر ملکی سیکیورٹی ڈیسک آنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بنا رہی ہے تاکہ سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ صوبے کے 6 اضلاع میں 8 سی پیک منصوبے چل رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے واضح ہدایت دی کہ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کا پلان دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close