تحریک لبیک کا این اے 240 کے نتائج ماننے سے انکار
کراچی : تحریک لبیک نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ہے۔
حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز نے ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج پر مطمئن نہیں ہوں، لہذا دوبارہ گنتی کرائی جائے، دوبارہ گنتی ہماراقانونی حق ہے۔
ٹی ایل پی امیدوار نے سوالات اٹھائے کہ کیوں 300پولنگ اسٹیشن کے بعد کافی دیر تک نتائج روکےگئے؟ آر ٹی ایس نے اچانک33منٹ تک کام کرنا کیسے چھوڑا؟
رات گئے کورنگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی سربراہ علامہ سعد رضوی نے الزام عائد کیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران تین پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس اٹھائے گئے، ان کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہے،اس کے علاوہ مختلف پولنگ اسٹیشن پر منصوبے کے تحت دھاندلی کی گئی۔
ادھر الیکشن کمیشن نےاین اے 240کا فارم سینتالیس جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حلقے میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد309تھی جبکہ حلقےمیں کل ووٹوں کی تعداد529855تھی، جن میں مردووٹرز29385 اور خواتین ووٹرزکی تعداد235470 تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر44388ووٹرز نےحق رائےدہی استعمال کیا، کراچی:کاسٹ کیےگئےمرد ووٹرزکی تعداد31677رہی جبکہ12711خواتین نےحق رائےدہی استعمال کیا،ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح 8.38فیصدرہی، 440 ووٹ خارج ہوئے۔