سندھ
ٹی ایل پی کی این اے240 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ریٹرننگ آفیسر نے ٹی ایل پی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ (ڈی آر او ) آفیسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
ڈی آر او کا کہنا ہے کہ گنتی کے دوران 440 ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ این اے 240 پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز دوسرے نمبر پر آئے۔