سندھ

ضمنی انتخابات: پی پی7 کہوٹہ کلر سیداں میں پی پی پی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

لاہور :  پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے  مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی  کی پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

کہوٹہ کلر سیداں  پی پی  7  میں پیپلزپارٹی کا امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،  پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ میں دونوں جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے جہاں  پیپلزپارٹی کے امیدوار  چودھری ظہیر مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہوئے ۔

انچارج پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ   یہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close