سندھ

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل

کراچی: عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا گیا

عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اشکبار ہوگئیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا۔

اس سے قبل درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ہی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close