سندھ
ہمیں عوام کو مایوسی سے نکال کر امید کی طرف لانا ہے
کراچی: میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں، آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا
فاروق ستار کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں، ہمیں عوام کو مایوسی سے نکال کر امید کی طرف لانا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی والدہ کی تعزیت کرنے آئے تھے، خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول سے 2سال سے ملاقات کرنے کا منتظر تھا، ان سے اب میرے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔