سندھ

نواز شریف کو کوئی مشورہ نہیں دونگا، میں چاہتا ہوں جو میرے ساتھ ہوا وہ سب کے ساتھ ہو، یوسف رضا گیلانی

کراچی: سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے، نواز شریف کو کوئی مشورہ نہیں دونگا، میں چاہتا ہوں جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ سب کے ساتھ ہو۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کا سعید غنی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا تھا اس لئے خط نہیں لکھا، پاناما کیس پر میرا موقف پارٹی مؤقف سے الگ نہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں عدالت نے میرے خلاف فیصلہ دیا جسے قبول کیا، ن لیگ کو بھی عدالتوں کے فیصلہ قبول کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close