سندھ
دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا
کراچی: دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا
سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کے لئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ عدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔
کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔
دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔
کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔