سندھ
مجھ پرلگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں : بابر غوری
کراچی: انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں رہنما ایم کیو ایم بابر غوری کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بانی ایم کیو ایم اشتعال انگیز تقریر میں ہڑتالیں اور دو قومی نظریے کے خلاف اکسا رہے تھے ، بابر غوری تقریر پر تالیاں بجا رہے تھے ، ملزمان نے پاکستان کے کروڑوں عوام کا دل دکھایا جس کے خلاف 2015 میں تھانہ صنعتی ایریا سپر ہائی وے میں رمضان نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا۔
مقدمے کے دیگر ملزمان میں وسیم اختر ، خالد مقبول صدیقی ، ریحان ہاشمی ، خواجہ اظہار ، فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، نسرین جلیل ، حیدر عباس رضوی و دیگر شامل ہیں ۔
ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا کہ مجھ پرلگائےگئےتمام الزامات جھوٹےہیں، میری والدہ شدیدعلیل ہیں، دل کےہاتھوں مجبورہوکروطن واپس آیاہوں، وطن واپسی کیلئےضمانت کرائی تھی، مجھےاس مقدمہ کاپتہ نہیں تھا،نہ ہی کوئی نوٹس ملا، مقدمہ میرےپاکستان سےجانےکےبعددرج کیاگیا۔