سندھ

بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے

کراچی: سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اور افسران آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ہوئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close