سندھ
طوفانی بارشوں کی وجہ سے نکاسی میں مسائل پیش آئے
کراچی: صوبائی وزراء شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے نکاسی میں مسائل پیش آئے، شہر کی تمام اہم سڑکیں کلیئر ہیں۔
صوبائی وزراء نے کے پی ٹی انڈر پاس، بوٹ بیسن، آئی آئی چندریگر روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی انڈر پاس کلیئر کردیا ہے، شہر کی تمام اہم سڑکیں کلیئر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ادارے نکاسی آب کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے نکاسی میں مسائل پیش آئے، 2 دنوں میں 400 ملی میٹر بارش کی وجہ سے چیلنجز بڑھے۔