سندھ

کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا

کراچی : حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔

عامر مغل  کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔

گزشتہ روز کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close