سندھ

اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے

کراچی: کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن سے واضح ہوگیا اتحادی حکومت عوامی تائید کھوچکی، الیکشن ضروری ہیں، پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کرا دینے چاہیئے۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے، یہ بھی کہا تھا آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہیئے، مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں، سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن کا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا، ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close