سندھ

فتنہ خان لوگوں کو لڑوا رہے ہیں : شازیہ مری

کراچی : عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں ، عمران خان کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران نیازی نے پے در پے جھوٹ بولے ہیں، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں، وہ امن اور یکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرتیں پھیلانے کا سلسلہ پہلی دفعہ شروع نہیں ہوا، عمران خان بھی اسی طرح کے فساد پیدا کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے، فتنہ خان لوگوں کو لڑوا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے الگ قانون اور مسلم لیگ ق کے لیے الگ قانون ہے، پی ٹی آئی کے 20 اراکین کو ڈی سیٹ بھی تو اسی قانون کے تحت کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عارف علوی کو صدرِ مملکت کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے، قاسم سوری کو ان کی رولنگ پر سمن نہیں کیا گیا، دوست مزاری کو ان کی رولنگ پر سمن کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور شخص تھا جو لندن میں بیٹھ کر ایسا کرتا تھا، آج اس کی تقریر پر پابندی ہے اس کا سب کچھ ختم ہو گیا، عمران خان بھی اسی طرف جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close