ایم کیوایم قائد کے ’را‘ سے تعلقات ہیں،الطاف حسین کے گھر سے ٹرک بھر کر ڈاکو مینٹس لے کر گئے :مصطفی کمال
کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلمشنٹ جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھارت کی خفیہ ایجنسی راءسے تعلقات ہیں،عمران فاروق کی شہادت کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش شروع کی ،قائد ایم کیو ایم کے گھر سے ٹرک بھر کر ڈاکو مینٹس لے کر گئے ، سکاٹ لینڈ یارڈ کو 20سال کا سارا کچاچٹھا بتا دیا گیا ، پارٹی 20سال سے راءسے فنڈنگ لے رہی تھی ۔
انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کی شہادت کے بعد راءسے تعلقات کی بات نکلی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دبئی بلا کر ہمیں بتایا گیا کہ الطاف حسین نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو کیا کیا بتا دیا ہے ۔سب کو پتہ ہے ایم کیو ایم کے راءسے تعلقات ہی، انور ، طارق میر اور الطاف حسین راءکے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد انور سے بھی راءسے فنڈنگ کی تحقیقات کی گئیں، الطاف حسین مان لیں ، جس کو حمایت کرنی ہوئی ، وہ ساتھ کھڑا ہوجائے گا اور کچھ لوگ چھوڑ جائیں گے۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ رحمان ملک کو دبئی بلا کر ہمیں بھی بلایا گیا ۔