سندھ

گرمی کے بعد کراچی کا موسم پھر خوشگوار، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی: شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں 2 روز سے جاری گرمی کے بعد موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے تاہم ملک کے سب بڑے شہر کا پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جو 35 ڈگری تک بھی بڑھ سکتاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close