سندھ
عمران نیازی نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی کوشش کی : : شرجیل میمن
حیدرآباد: عوام کسی صورت اس شخص کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران نیازی نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ملک میں بدامنی اور انتشار چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت جمہوریت کے حقیقی پاسبانوں کے ساتھ ہے، عوام کسی صورت اس شخص کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئے گی۔