سندھ

مصطفیٰ کمال کے الزامات من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں:رحمان ملک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہاہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات سمجھ سے بالا تر ہیں ،تمام الزامات من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ،جب بھی الطاف حسین سے ملاقات کی اس کے بعد بیان جاری کیا ۔
رحمان ملک نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین سے ملاقاتیں جتنی بھی ہوئیں وہ محض اتحادی حکومت قائم رکھنے کیلئے کیں تھیں اور کسی بھی ملاقات میں دہشتگردی یا لوٹ مارکے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہر ملاقات کے بعد بیان بھی جاری کیا ہے ۔رحمان ملک کا کہناتھاکہ مصطفیٰ کمال کو کچھ قوتوں نے گورنر سندھ بنانے کی سفارش کی تھی اور اس تجویز کومیں نے مسترد کیا تھا جس کے باعث مصطفیٰ کمال کے دل میں آج بھی رنجش موجود ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ الطاف حسین سے ملاقات کے بعدمشترکہ اعلامیے میں دونوں پارٹیوں کی رائے ضرورشامل ہوتی،ایم کیو ایم کے اعلامیے لکھوانا نہ میراکام تھااورنہ کبھی لکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close