سندھ
سیلابی ریلے خیرپور ناتھن شاہ بھی پہنچ گئے ، انڈس ہائی وے زیر آب
دادو : خیرپور ناتھن شاہ میں ہر جگہ پانی ہی پانی ، تحصیل میہڑ پہلے ہی ڈوب چکا ہے۔
ضلع دادو میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوچکی ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر پانی پہنچ گیا، شہریوں نے افراتفری میں نقل مکانی شروع کردی۔
انڈس ہائی وے زیر آب آگئی، جس کے باعث میہڑ، کے این شاہ اور جوہی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
کھوسہ کالونی کے رنگ بند میں دراڑیں پڑ گئیں، جہاں سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا۔ گورکھ ہل جانے والے راستے پانی آنے کے باعث بند ہوگئے۔
خیرپور ناتھن شاہ کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلے پہنچ گئے۔ شہری گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ شہر میں میڈیکل، کریانہ اور سبزی کے دکانوں سمیت پیٹرول پمپ بھی بند ہوگئے۔