سندھ
منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑ نے لگی
دادو: حکومتی اور ریسکیو ادارے پانی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالات کے نتیجے میں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اور فلو ہونے والا پانی دانستر نہر میں داخل ہو رہا ہے۔
دانستر نہر میں پانی کے دباؤ کے باعث دروازے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ نہر کا ایک گیٹ 2020 میں ٹوٹا تھا۔ اس وقت نیا گیٹ نہ ملنے پر استعمال شدہ گیٹ نصب کیا گیا تھا۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑنے کے باعث 250 سے زائد دیہات کو خالی کرالیا گیا ہے اور زیرو پوائنٹ پر زائد پانی بہہ رہا ہے۔
حکومتی اور ریسکیو ادارے پانی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالات کے نتیجے میں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔