سندھ

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں کتنے فیصد لوگ مصطفی کمال جیسی سوچ رکھتے ہیں ،نبیل گبول نے بتا دیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماءنبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ستر فیصد لوگ ایسے ہیں جو مصطفی کمال جیسی سوچ رکھتے ہیں اور وہ لوگ الطاف حسین کی پالیسیوں سے سخت بیزار ہیں ،رابطہ کمیٹی کے لوگ وہ ہی سوچ رکھتے ہیں جو انیس قائم خانی کہہ رہے ہیں۔
نجی نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے رحمان ملک سے متعلق انتہائی اہم بات کی ہے کہ رحمان ملک کو بطور وزیر داخلہ آگاہ کیا گیا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں کہ ہم بیس سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے رہے ہیں ۔انہوں نے استفسارکیا کہ کیا اس بات پر وزیر داخلہ کی حیثیت سے رحمان ملک کا فرض نہیں تھا کہ وہ ایکشن لیتے ،رحمان ملک کی خاموشی کا مطلب ہے کہ وہ سہولت کار بن گئے ،رحمان ملک نے ہمارے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لینے والی پارٹی کو سپورٹ کیا ۔نبیل گبول نے کہا کہ جب میں ایم کیو ایم کا حصہ بنا تو مجھے پتہ چلا کہ پارٹی میں نہ صرف جرائم پیشہ عناصر بلکہ رہنما بھی بھارت آتے جاتے ہیں ۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رہنماﺅں کی پٹائی کے حوالے سے سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ اس وقت رابطہ کمیٹی کے ایک دوست نے پیغام دیا کہ آج نائن زیرو میں کچھ ہونے والا ہے ،تم پارٹی میں نئے نئے آئے ہو اس لیے تم مت آنا ،مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی اور میں سمجھا کہ وہ مذاق کر رہا ہے ،بعد میں پتہ چلا الطاف حسین نے پارٹی کے کچھ لوگوں کو حکم دیا تھا کہ آج انیس قائم خانی اور فاروق ستار مار مار کر نائن زیرو سے نکالنا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close