سندھ

حملے کا خطرہ:مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے گھر وں کے باہر رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات

کراچی،حیدر آباد:  الطاف حسین کیخلاف پریس کانفرنس کے بعد متحدہ کے کارکنوں کی طرف سے ممکنہ حملے کے پیش نظر کراچی میں مصطفیٰ کمال اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی کے گھروں کے باہر رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے گھروں کو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا ہے۔ کسی غیر متعلقہ شخص کو ان کے گھروں کی طرف آنے نہیں دیا جا رہا۔ذرائع کے مطابق سندھ کی حکومت نے ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close