سندھ
مسنگ پرسنز کے معاملے کو حکومت مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے : احسن اقبال
کراچی: ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔