سندھ
عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیے
کراچی: ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں
صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں، ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے تھا لیکن نہیں چلا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔