سندھ

بیس برس سے را ءفنڈنگ کر رہی تھی تو مصطفی کمال بھی ایجنٹ ہونگے،گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا :خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بیس برس سے را ءفنڈنگ کر رہی تھی تو یہ بھی ایجنٹ ہونگے ،90کی دہائی میں ایم کیوایم پرایسا وقت آیاجب اسے ختم کیاگیا لیکن وہ پھر سے ابھر گئی ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رحمان ملک تقریر لکھ کر دیتے تھے تو پڑھنے والے  بھی یہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ 90ءکی دہائی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایم کیو ایم ایک بارپھر ابھری،دو چار لوگ اور بھی چلے جائیں تو پارٹی ختم نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا ہے ۔
خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفیٰ کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی،میراتجربہ کہتاہے کچھ نہیں ہوگا،کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 20سال سے متحدہ کو فنڈنگ ہورہی تھی تو مصطفیٰ کمال کہاں تھے؟، مصطفیٰ کمال 20 سال سے”را“کے ایجنٹ کیوں بنے رہے؟جس طرح کے الزامات لگائے گئے،اگرایساہے توقائد ایم کیوایم کو کیوں نہیں پکڑاجاتا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ الزام لگانا اچھی بات نہیں،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرانے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close