سندھ

چوہدری نثار کو میری بد دعا لگی ہے، ڈاکٹرعاصم

کراچی: ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں اور میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی۔ ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف نے حکومتی مشینری اپنی ذات کے لئے استعمال کی، ن لیگ کا مستقبل کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا جب کہ نوازشریف سازش پرنہیں اپنی حرکتوں پر گئے ہیں، مجھے خوشی نہیں ہوئی بلکہ افسوس ہوا کہ ہمارے ملک کے لیڈر بھی اس طرح کے ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مجھے پکڑ کر میرے خلاف ریفرنس بنایا گیا اور شریف فیملی فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہی ہے، نیب کو نواز شریف کی کرپشن کا پتا تھا پھربھی کیس کیوں نہیں بنائے، چیرمین نیب کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہیئے،  لوگوں کو خوش نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اور بھی لوگ زد میں آئیں گے،  چور پولیس کا کیس ہرجمہوریت میں ہوتا ہے، طاقت ور بھی کبھی شکنجے میں آہی جاتا ہے جب کہ اچھا ہوا کہ سب کچھ کھل کرسامنے آ گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے میں بھاگنے والوں میں سے نہیں، میری باہر کوئی جائیداد یا فلیٹ نہیں ہےاوراگرگیا تو واپس آؤں گا، ہم نے اصولوں کے لئے لڑنا ہے جب کہ 5 سال   پیپلزپارٹی ان ہی اصولوں پر لڑتی رہی۔ ڈاکٹرعاصم نے مزید کہا کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں، میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی، میرے اوپر چوہدری نثارنے تحقیقات کے بغیرجھوٹے کیس بنائے، میرے کیس گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہیں جب کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف درخواست دائرکروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close