Featuredسندھ

سیکیورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا

حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرنے تو اس کا مرحلہ وار انعقاد کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 3 اور دوسرے میں 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں کیوںکہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اہلکار مطلوبہ تعداد میں دستیاب نہیں ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں ہوں گے اور روز چیف سیکرٹری اور آئی جی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close