سندھ

مصطفی کمال پریس کانفرنس :تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: خرم شیر زمان تحریک انصاف

کراچی :  پاکستان تحریک انصاف نے سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کی گزشتہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے قاعد الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ مصطفی کمال کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن قائم کرے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں انکی تحقیقات کروائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس کی مثالیں دنیا عرصہ دراز تک دیتی رہے۔بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close