سندھ
مصطفی کمال کی ’بے نام‘ سیاسی جماعت کو پہلا قانونی جھٹکا لگ گیا
اسلام آباد: کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال نے ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا جس کے نام کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم پاکستان کے قومی پرچم کو ممکنہ نئی جماعت کا جھنڈا قراردیاگیالیکن وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق قومی پرچم کو کسی سیاسی جماعت کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔
وزارت داخلہ کے ایک سابق نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایاکہ قومی پرچم کے تقدس اور احترام کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور یہ کسی ادارے کے ٹریڈمارک یا ڈیزائن کیلئے استعمال ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت اپنے جھنڈے کے طورپر استعمال کرسکتی ہے ۔