سندھ

محبت سندھ ریلی حملہ، نائن زیرو سے گرفتار متحدہ کے 4 کارکنان پر فرد جرم عائد

کراچی: شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے محبت سندھ ریلی حملہ کیس میں نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر عرف سر پھٹا سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان میں ایم کیو ایم کے کارکن عامر علی عرف سر پھٹا، فیصل عرف ماما، پرویز اقبال اور سرور شامل ہیں۔ عدالت کے سامنے تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو طلب کرلیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 22 مئی 2012ء کو عوامی تحریک کی جانب سے نکالی جانے والی محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔ ملزمان نے ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے ایماء پر یہ حملہ کیا، اس مقدمے میں حماد صدیقی اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close