سندھ

جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہوچکا ، اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی : شرجیل میمن

کراچی : عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں ہفتے عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہوچکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔ عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، چینی چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں۔ عمران خان نومبر 26 کو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ وہ اپنی خیر منائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان نااہل ہوچکے، اب توشہ خانہ کی بد عنوانیوں سے بچ نہیں سکتے۔ لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تاحیات نااہل ہونے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان، فرح گوگی اور ان کی کابینہ کے اراکین، گھڑی کی خرید و فروخت کے بعد دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے۔ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا۔ ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں۔ عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی۔ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close