ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں : رابی پیرزادہ
رقص کرنے والی لڑکیوں کو وائرل کر کے ہم خود اپنا معاشرہ زہریلا کر رہے ہیں
رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آج کل مرد عورتوں کی نقل کر رہے ہیں اور عورتیں رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ڈانسنگ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کے وائرل ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں‘۔
رابی نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہیے اور جو ہمارا معاشرہ خراب کر رہی ہیں ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک لیول پر لے جاتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کیلئے زہریلا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رابی پیر زادہ ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر لیک ویڈیوز سکینڈل کا شکار ہو چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ ایک مصور اور خطاط ہیں جو قرآن پڑھاتی ہیں۔