سندھ

ملک کے مختلف شہروں پر میڈ یا ہاوسز اور صحافیوں پر حملو ں کی مذمت کرتے ہیں ،تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،صحافتی تنظیموں کاحکومت سے مطالبہ

کراچی :لاہور ،حید ر آباد اور کراچی میں میڈ یا ہاوسز اور صحافیوں پر کیے جانے والے حملو ں پر صحافتی تنظیموں خت تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈ یا ہاوسز کی حفاظت کے لیے حکومتیں ٹھوس اقدامات کریں ۔
پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن نے کہا ہے پہلے بھی میڈیا پر ہونے والے حملوں پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی لیکن نہ تو اب تک حملہ کرنے والوں کو پکڑا گیا اور نہ ہی میڈ یا کو تحفظ فراہم کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈ یا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج نیوز کے دفتر پر حملے کامقصد آزادی اظہار رائے پر قد غن لگانا ہے اور میڈ یا کو آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنا ہے ۔پی بی نے نے مطالبہ کیا کہ حکومت آج نیوز پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے ۔ایڈ یٹر ز فار سیفٹی نے مختلف شہروں میں ٹی وی چینلز اور صحافیوں پر حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور مظاہرین اپنی خو اہشات کے مطابق خبر نہیں بنوا سکتے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈ یا ہاوسز کو سیکیورٹی فراہم کریں ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نے میڈ یا ہاوسز اور صحافیو ں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈ یا ہاوسز پر تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close