Featuredسندھ

کراچی مسائل سے بھرا ہوا ہے ہمیں شہر کو کلین اور گرین کرنا ہے

کراچی: سب مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، کراچی مسائل سے بھرا ہوا ہے، ہمیں کراچی کو کلین اور گرین کرنا ہے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شاہراہ فیصل کا دورہ کیا اور گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر 10 ہزار پودے لگائیں گے، ہمیں کراچی کو کلین اور گرین کرنا ہے، کراچی میں اگلے ہفتے سے صفائی مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں، میں خود سڑک پر جھاڑو لگاؤں گا، خزانے پر پھرنے والی جھاڑو اب سڑکوں پر پھرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی مسائل سے بھرا ہوا ہے سردی میں گیس سے محروم ہوجاتے ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف اگلے 10 دنوں میں بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوگا، ڈرگ مافیا کو بھی کہتا ہوں بس بہت ہوگیا اب کراچی کا پیچھا چھوڑ دیں، اب ڈرگ مافیا نے بچوں کو نشانہ بنایا تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

کامران ٹسوری کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں مولا جٹ کا کردار ادا کروں گا، وزیر اعلیٰ کا بھی شکر گزار ہوں، سب مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، تمام سڑکوں کے اطراف موسمی پھول اور درخت لگائے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close