سندھ
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی
کراچی: کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی
کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے، فیصلہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔