سیہون : آئین میں ضرور ہے، لیکن ایسا نہیں کہ وزیراعلیٰ نیند سے اٹھے اور اسمبلی توڑ دے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کا وزیراعلیٰ کو اختیار ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کے پیچھے کچھ سوچ ہونی چاہیے۔ کسی کو خوش کرنے کے لیے اسمبلیاں نہیں توڑی جاسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کی بات کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ حکومت کو سنبھال نہیں سکتا یا اس کے پاس اکثریت نہیں یا کسی کو بھی اکثریت نہیں ہے۔ اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے ہی کوئی یہ کام کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اسمبلی توڑنے کی گنجائش ضرور ہے، لیکن ایسا بھی نہیں کہ وزیراعلیٰ نیند سے اٹھے اور اسمبلی توڑ دے۔ عمران نیازی کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گیں۔ لیکن کیں گئیں تو ہم انشاءاللہ انتخابات لڑیں گے اور جیتیں گے