سندھ
کراچی سے بینکاک 28 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے بینکاک جانے والے دو مسافروں سے 28 لاکھ روپے کی مساوی کرنسی برآمد ہوئی
پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔
کراچی ایئرپورٹ سے بینکاک جانے والے دو مسافروں سے 28 لاکھ روپے کی مساوی کرنسی برآمد ہوئی، مقدمہ درج کرکے محمد زبیر اور محمد آصف نامی مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق پرواز ٹی جی 342 سے جانے والے مسافروں نے ہینڈ بیگ میں چھپائی تھی، برآمد شدہ کرنسی میں 9300 ڈالر، 217150 بھارتی روپیہ ، 445000 کورین کرونا، 12000 فلپائنی پیسو، 2610 تھائی بھات 190 ترک لیرا شامل ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق 15 یوم میں 1.42 کروڑ روپے کے مساوی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔