سندھ

سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close