سندھ

شہر کراچی کے بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی ہونے کا امکان: ذرائع

کراچی: ساتویں مرتبہ شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو شیڈول ہیں

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندی میں درستگی اور تبدیلی کے لیے ایم کیو ایم نے خط لکھا ہے،خط میں بلدیاتی حلقہ بندی میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں بلدیاتی حلقہ بندی میں تبدیلی، قانونی نکات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی آرا بھی شامل کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندی میں تبدیلی کا امکان ہے اور بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو شیڈول ہیں جب کہ اس سے قبل بھی کئی بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی آرا اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں حلقہ بندیاں ازسرنو ہوسکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close