سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا
کراچی: اسٹریٹ کرائم کا شکار معمر خاتون وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے آگے روپڑی۔
شہر قائد کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں سے ملنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ اسٹریٹ کرائم کا شکار معمر خاتون نے روک لیا ، خاتون نے دہائی دی کہ وہ اکیلی کمانے والی ہے اسے لوٹ لیا گیا ہے مدد کی جائے۔
معمر خاتون نے کہا کہ آپ میرے وزیر اعلیٰ ہیں میری بات سنیں، مجھے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا، میری کوئی نہیں سن رہا، میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا میں اکیلی کمانے والی ہوں۔
Video Player
اس دوران خاتون روپڑیں اور دہائی دی کہ کراچی میں شہری کہیں بھی لٹ جاتے ہیں، میں ایک اسکول میں کام کرتی ہیں میری مدد کی جائے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خاتون کی مدد کا حکم دیا جس پر مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کی ہدایت کردی۔