سندھ

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی ملتوی کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے۔

تاہم لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close