سندھ

ولی بابر قتل کیس، فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار، معاملہ ماتحت عدالت منتقل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر قتل کیس میں ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ ماتحت عدالت کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہید ولی بابر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے لاڑکانہ بینچ نے فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر معاملہ از سر نو سماعت کیلئے ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔ ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جسے اس کی غیر موجودگی میں یکم مارچ 2014ء کو سزائے موت سنائی گئی تھی، فیصل موٹا کی سزائے موت اسی لئے کالعدم قرار دی گئی ہے، کیونکہ وہ سزا سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھا۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011ء کو کراچی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close